ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی ایچ یو: پھر پھٹنے کو ہے آتش فشاں ،کلاس روم میں جاکر طالبہ سے سرزنش ،بال کھینچے اور پٹائی کی

بی ایچ یو: پھر پھٹنے کو ہے آتش فشاں ،کلاس روم میں جاکر طالبہ سے سرزنش ،بال کھینچے اور پٹائی کی

Fri, 06 Oct 2017 00:15:38    S.O. News Service

وارنسی،5؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بی ایچ یو میں کل ایک مرتبہ پھر شرمناک واقعہ رونما ہوا یہ واقعہ یونیورسٹی کے احاطہ میں یہ واقعہ ایم اے سوشل ورک کی طالبہ کے ساتھ پیش آیا ۔ طالبہ کاالزام ہے کہ کلاس روم میں گھس کر ایک لڑکے نے پہلے تو اس کا موبائل چھینا پھر بال نوچے اور بری طرح مار پیٹ کی ، واضح ہو کہ یہ واقعہ کلاس سے باہر پیش آیا جب مبینہ لڑکے نے بدسلوکی کی تو وہ کلاس روم چلی آئی ؛ لیکن وہ لڑکا کلاس روم میں داخل ہوکر زیادتی کی ۔ متاثرہ طالبہ نے اس واقعہ کی شکایت پرکٹر سے کی جس کے بعد لنکا تھانہ میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ، شکایت کے بعد ملزم طالب علم شیتلا شرن گوڑ کو گرفتار کرلیا گیا ہے واضح ہو کہ ملزم طالب علم بھی بی ایچ یو کا ایک طالب علم ہے ۔ اس سے قبل 21ستمبر کو بی ایچ یو میں ہنگامہ آرائی ہوچکی ہے جس میں طالبہ پر لاٹھی چارج اور وی سی کے ٹی وی انٹرویو کے مطابق پٹرول بم اور گولیاں بھی چلائی گئی تھیں ۔ واقعہ کے پر ا من ہونے کے بعد باضابطہ یونیورسٹی میں تعلیم و تدریس کا آغاز ہوا تھا ،تاہم حالیہ واقعہ نے ایک بار پھر سیکوریٹی سرد مہری کی قلعی کھول دی ہے ۔ اس واقعہ کے تناظر میں بھاجپا حمایت یافتہ اے بی وی پی طلبہ یونین کا کردار مشکوک رہا ہے جب کہ یونین کے صدر نے اس تعلق سے اپنی صفائی دی ہے ،تاہم طالبہ کے ساتھ زیادتی او ر مار پیٹ کا تازہ ترین واقعہ سیکوریٹی خامیوں کو ظاہر کر رہا ہے ۔ 


Share: